ابنا: موفق حمید نےآج العالم کوانٹرویو دیتےہوئےکہاکہ صہیونی ریاست تقریبا پانچ سال سےقیدیوں کوان کےگھروالوں سےنہيں ملنےدےرہی ہے۔
انھوں نےکہاکہ فلسطینی قیدیوں کی مدد اور ان کی رہائی کی کوشش کرنا ایک قومی اورمذہبی فریضہ ہے اور سبھی کوبیت المقدس کی آزادی کی کوشش کرنےوالےان قیدیوں کو رہا کرانی کی کوشش کرنی چاہئے۔
موفق حمید نے کہاکہ عرب اوراسلامی ممالک کی جانب سےصہیونی ریاست پردباؤ ڈالےجانےسے فلسطینی قیدیوں کےحوصلےبلند ہوں گے۔
واضح رہے اس وقت تقریباپانچ ہزارقیدی اسرائیلی جیلوں میں قید ہیں۔.......
/169